شہید اول پیر مراد علی شاہ کے خون کے بدلے شہر سیالکوٹ کو اسلام کی روشنی ملی ۔ مشترکہ بیان
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ سیالکوٹ کے وفد نے سیالکوٹ قلعہ پر واقع شہید اول سیالکوٹ حضرت پیر مراد علی شاہ کے مزار پر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد درویش کی سرپرستی میں حاضری دی۔ وفد کی قیادت صدر سمش ڈار نے کی وفد میں چیرمین مجلس عاملہ سلمان احسان بٹ سنئیر نائب صدر سیدہ فرحت رضوی ، سینئر صدر چوہدری سہیل راجپوت جنرل سیکرٹری ملک حسن رزاق سیکرٹری انفارمیشن عامرجٹ جائنٹ سیکرٹری ملک ساجد صغیر فناس سیکرٹری عاصم خان زادہ اور دیگر ممبران شامل تھے دربار عالیہ پر فاتحہ خوانی کی ۔ چئیرمین جاوید ھیپی بٹ اور خاتون صحافی مہرالنساء کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئ اس موقع پر وفد کی کہا شہید اول حضرت پیر مراد علی شاہ کے خون کی بدولت شہر سیالکوٹ اور گردونواح میں اسلام کا نور جگمگایا اور یہ شہر اسلامی سلطنت کا حصہ بنا۔
Post a Comment